25 اگست، 2017، 12:14 PM

قطر نے دوحہ میں چاڈ کا سفارتخانہ بند کردیا

قطر نے دوحہ میں چاڈ کا سفارتخانہ بند کردیا

قطر نے افریقی ملک چاڈ پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے دوحہ میں اپنا سفارتخانہ فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر نے افریقی ملک چاڈ پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے دوحہ میں اپنا سفارتخانہ فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افریقی ملک چاڈ اپنے ملک میں واقع قطری سفارتخانے کو بند کرنے کے لئے بلیک میلنگ کر رہا تھا اس لئے انہیں فوری طور پر اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قطر نے چاڈ کے سفیر کو ملک چھوڑنے کے لئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم بھی دیا ہے۔قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاڈ کی حکومت کا فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ قطر کے گرد گھیرا تنگ کرنے والے ممالک کے ساتھ مل کر دوحہ کو سیاسی طور پر تنہا کرنے کی پالیسی کا حصہ بنتا چاہتا ہے۔ ادھر چاڈ نے گزشتہ روز قطر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ لیبیا کے ذریعے وسطی افریقی ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ چاڈ نے قطری سفیر کو ملک چھوڑنے کے لئے 10 روز کا الٹی میٹم بھی دیا تھا ۔ واضح رہے کہ 5 جون کو سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایران سے تعلقات منقطع کرلے اور ترکی کا فوجی اڈہ بھی بند کردے  تاہم قطر نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایران سے گزشتہ برس منقطع کئے گئے سفارتی تعلقات بحال کر لئے ہیں۔

News ID 1874799

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha